dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

مشہور امریکی اداکار نے اسلام قبول کرلیا

امریکا کے مشہور ادا کار جیانکارلو ایسپوسیتو نے سعودی عرب میں نئے پروجیکٹ کی ریکارڈنگ کے دوران اسلام قبول کرلیا۔

سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ نے کہا کہ بریکنگ بیڈ کے مشہور اداکار جیانکارلو ایسپوسیتو نے سعودی عرب میں کچھ عرصہ گزارنے اور پروڈکشن کے دوران مسلمان ساتھیوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر اسلام قبول کرلیا ہے۔

ترکی الشیخ نے کہا کہ جیانکارلو ایسپوسیتو نے کلمہ شہادت پڑھ کر مسلم عقیدے میں داخل ہونے کا اقرار کیا اور بعد ازاں اپنی پروڈکشن ٹیم کے ہمراہ مسجد میں نماز بھی ادا کی۔

سوشل میڈیا میں شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشہور امریکی اداکار اپنی پروڈکشن ٹیم کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہیں، جس سے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

ترکی الشیخ نے کہا کہ جیانکارلو ایسپوسیتو کا یہ فیصلہ سعودی عرب میں ان کے مثبت ذاتی تجربے کا نتیجہ ہے جہاں انہوں نے اس منصوبے پر کام کرتے ہوئے لوگوں کی مہمان نوازی، باہمی یک جہتی کے احساس اور ان کے لیے گرم جوشی کے اظہار کو بہت سراہا۔

امریکی اداکار کے اس فیصلے پر سوشل میڈیا میں بھی بحث چھڑ گئی خاص طور پر کئی برسوں سے جیارنکارلو ایسپوسیتو کی فلم اور ٹی وی اداکاری کو دیکھنے والے مداحوں کی جانب سے اس پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا گیا۔

جیارنکارلو ایسپوسیتو نے مشہور ٹی وی سیریز بریکنگ بیڈ میں گس فرنگ کے کردار اور بیٹرکال سول میں اپنی بہترین اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے، اس کے علاوہ انہیں دی مینڈیلوریان اور ہالی ووڈ کی مشہور فلموں سے دنیا بھر میں شہرت ملی۔

اداکار اس وقت سعودی عرب میں ہیں جہاں وہ سیون ڈوگزکے نام سے پروڈکشن پر کام کر رہے ہیں جو سعودی عرب کی ابھرتی ہوئی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی اہم پروڈکشن کا حصہ ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *