dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

پاکستان اپنی سرزمین پر  بیرونی دہشتگردی کو ہر قیمت پر ختم کرنے کیلیے پُرعزم ہے، وزیراعظم

کراچی: 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر  بیرونی دہشت گردی کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

پاک بحریہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پاس ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اور دوست ممالک کے کیڈٹس کی موجودگی کو خوش آئند قرار دیا۔

انہوں نے ملکی دفاع میں پاک بحریہ کے شاندار کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی نے ہر مشکل گھڑی میں سرخروئی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاک بحریہ کا کردار تاریخ کا حصہ ہے۔

ایران اور امریکا کے مابین حالیہ مفاہمت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد معاہدے پر دستخط پاکستان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کا سہرا پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں کے سر باندھا اور قیامِ امن کے لیے فیلڈ مارشل، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی انتھک محنت کو سراہا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ خطے میں رونما ہونے والی بڑی تبدیلیاں دُور رس اثرات کی حامل ہوں گی۔ مشرقی ہمسایہ ملک شکست خوردہ ذہنیت کے تحت پراکسیز کا سہارا لے رہا ہے، تاہم پاکستان بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے اپنی افواج کے ساتھ مکمل پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات اور پاکستان کی علاقائی اہمیت کو تسلیم کرنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پاکستان کے اصولی مؤقف کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک دنیا بھر میں امن کے علمبردار کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا اور عالمی فورمز پر ان کا مقدمہ لڑنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *