dailyreformer.pk
July 7, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائیٹی کا حکومت بلوچستان میڈیا پالیسی واپس لینے اور میڈیا تنظیموں کی باہمی مشاورت سے نئی میڈیا پالیسی تشکیل کا مطالبہکوئٹہ؛ قبائلی افراد اور مسلح دہشتگردوں میں جھڑپ، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمیسانحہ گل پلازہ کیس میں نیا موڑ، تنویر پاستا سمیت دیگر ملزمان پولیس تفتیش کو چیلنج کر دیاملک میں تعلیمی بحران؛ ڈھائی کروڑ بچے اسکول جانے سے قاصرامریکا میں سی پلین دریا میں گر کر تباہ، تمام 8 افراد محفوظ، تحقیقات شروعکرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیگیمر نے 80 ڈالر کا GTA 6 پری آرڈر میں صرف 2 ڈالر میں خرید لیابشریٰ انصاری کے سابق داماد سے متعلق حیران کن انکشافات، دھوکے باز قرار دے دیامصنوعی مٹھاس سے متعلق سائنس دانوں کا تشویشناک انکشاف! 32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کا لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائیٹی کا حکومت بلوچستان میڈیا پالیسی واپس لینے اور میڈیا تنظیموں کی باہمی مشاورت سے نئی میڈیا پالیسی تشکیل کا مطالبہکوئٹہ؛ قبائلی افراد اور مسلح دہشتگردوں میں جھڑپ، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمیسانحہ گل پلازہ کیس میں نیا موڑ، تنویر پاستا سمیت دیگر ملزمان پولیس تفتیش کو چیلنج کر دیاملک میں تعلیمی بحران؛ ڈھائی کروڑ بچے اسکول جانے سے قاصرامریکا میں سی پلین دریا میں گر کر تباہ، تمام 8 افراد محفوظ، تحقیقات شروعکرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیگیمر نے 80 ڈالر کا GTA 6 پری آرڈر میں صرف 2 ڈالر میں خرید لیابشریٰ انصاری کے سابق داماد سے متعلق حیران کن انکشافات، دھوکے باز قرار دے دیامصنوعی مٹھاس سے متعلق سائنس دانوں کا تشویشناک انکشاف! 32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کا لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز 

کسی بھی یکطرفہ اقدام سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ کسی بھی یکطرفہ اقدام سے خطے کی صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی عراق کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے عراقی وزیر خارجہ فواد حسین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ عباس عراقچی نے امریکا کے ساتھ ہونے والی مفاہمت سے آگاہ کیا، امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے بعد عراقچی کا دورہ اہم ہے۔ عباس عراقچی کے ساتھ آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے عراقی تیل کی ترسیل رک گئی، جنگ جاری رہی تو پورا خطہ تباہی کی طرف جائے گا۔

اس موقع پر عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ میرا بغداد کا دورہ جنگ کے بعد پیدا ہونے والی خصوصی صورتحال کے تناظر میں ہے۔ نئی عراقی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ نئی عراقی حکومت کو مبارکباد پیش کی۔ تعاون اور حمایت پر عراق کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عراق کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی تفصیلات عراقی ہم منصب کو بتائیں۔ رکاوٹیں ختم ہونے کے بعد آبنائے ہرمز کی صورتحال معمول پر آ جائے گی۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ آئندہ 30 دن تک آبنائے ہرمز مکمل ایرانی کنٹرول میں رہے گی، آبنائے ہرمز کی نگرانی اور انتظام صرف ایران کے پاس ہے، کسی بھی یکطرفہ اقدام سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

newupload

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *