dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

کوٹ مینگل وڈھ جھالاوان کے بزرگ علماء کرام کا قبائلی تنازعات کو ختم کرانے میں ایک اور اہم کردار،

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سرپرست اعلی قائد جھالاوان مولنا قمرالدین کا صوبائی سرپرست اعلیٰ شیخ جھالاوان مولنا فیض محمد سمانی کے ساتھ وفد کے ہمراہ بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے کوٹ مینگل وڈھ میں اہم ملاقات،*

*وڈھ کے پہاڑی علاقہ ڈانسر میں نوہکزئی،و ڈھلوجو قبیلہ کے درمیان زمینی تنازعہ پر اہم پیش رفت،*

*کئی دنوں سے مورچہ زن معرکہ ختم،*

*علماء کرام کی کوششوں سے سردار اختر جان مینگل دونوں قبائل کا جلد تصفیہ کرانے پر رضامند،*

*تفصیلات کیمطابق گزشتہ کئی دنوں سے وڈھ کے علاقہ ڈانسر میں دو قبائل نوہکزئی، و ڈھلوجو، کے لوگ پرانے زمینی تنازعہ پر مرچہ زن ہوگئے تھے.*

*اور اس درمیان کچھ جانی و مالی نقصانات بھی رونماء ہوئے تھے.*

*جس کی اطلاع بروقت جھالاوان کے بزرگ علماء کرام مولنا قمرالدین و مولنا فیض محمد سمانی کو دی گئی،*

*جس کے بعد مسلسل ایک ہفتے تک مولنا قمرالدین کے حکم پر مولنا فیض محمد سمانی اور مولانا عبدالصبور مینگل کی سربراہی میں وفد نے نوہکزئی قبیلہ و ڈھلوجو قبیلہ کے معتبرین سے متعدد ملاقاتیں کی،*

*تصفیہ کیلئے ان کو آمادہ کیا،*

*مزید قبائل کو مورچوں سے اتارنے اور اس زمینی تنازعہ کے مستقل تصفیہ کیلئے جےیوآئی کے بزرگ علماء کرام نے کوٹ مینگل وڈھ میں سردار اختر جان مینگل سے اہم ملاقات کی،*

*جہاں نوہکزئی،و ڈھلوجو تنازعہ پرتفصیلی مشاورت کی گئی،*

*بروقت دونوں قبائل کو مورچوں سے اتارا گیا،*

*علماء کرام کی استفسار پر سردار اختر جان مینگل نے جلد متعلقہ زمینی تنازعہ کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کرنے اور اس متعلق دونوں قبائل کا جلد تصفیہ کرانے پر رضامند ہوکر باقاعدہ عملی اقدامات بھی شروع کی،*

*سردار اختر جان مینگل کے اس عمل کو علماء کرام نے سراہا.*

*اور اس مسئلہ کے جلد حل کرنے کی امید ظاہر کی۔*

*علاوہ ازیں سردار اختر جان مینگل اور دونوں قبائل نوہکزئی، ڈھلوجو کی جانب سے علماء کرام کی اس کوشش کا خیرمقدم کیا گیا اور ہرممکن تعاون کیساتھ اس تنازعہ کو ختم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔*

*وفد میں جےیوآئی وڈھ کے جنرل سیکریٹری مولنا عبدالصبور مینگل، حاجی عبدالحمید درانی، حافظ جمیل احمد ابرار شامل تھے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *