dailyreformer.pk
July 6, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائیٹی کا حکومت بلوچستان میڈیا پالیسی واپس لینے اور میڈیا تنظیموں کی باہمی مشاورت سے نئی میڈیا پالیسی تشکیل کا مطالبہکوئٹہ؛ قبائلی افراد اور مسلح دہشتگردوں میں جھڑپ، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمیسانحہ گل پلازہ کیس میں نیا موڑ، تنویر پاستا سمیت دیگر ملزمان پولیس تفتیش کو چیلنج کر دیاملک میں تعلیمی بحران؛ ڈھائی کروڑ بچے اسکول جانے سے قاصرامریکا میں سی پلین دریا میں گر کر تباہ، تمام 8 افراد محفوظ، تحقیقات شروعکرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیگیمر نے 80 ڈالر کا GTA 6 پری آرڈر میں صرف 2 ڈالر میں خرید لیابشریٰ انصاری کے سابق داماد سے متعلق حیران کن انکشافات، دھوکے باز قرار دے دیامصنوعی مٹھاس سے متعلق سائنس دانوں کا تشویشناک انکشاف! 32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کا لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائیٹی کا حکومت بلوچستان میڈیا پالیسی واپس لینے اور میڈیا تنظیموں کی باہمی مشاورت سے نئی میڈیا پالیسی تشکیل کا مطالبہکوئٹہ؛ قبائلی افراد اور مسلح دہشتگردوں میں جھڑپ، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمیسانحہ گل پلازہ کیس میں نیا موڑ، تنویر پاستا سمیت دیگر ملزمان پولیس تفتیش کو چیلنج کر دیاملک میں تعلیمی بحران؛ ڈھائی کروڑ بچے اسکول جانے سے قاصرامریکا میں سی پلین دریا میں گر کر تباہ، تمام 8 افراد محفوظ، تحقیقات شروعکرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیگیمر نے 80 ڈالر کا GTA 6 پری آرڈر میں صرف 2 ڈالر میں خرید لیابشریٰ انصاری کے سابق داماد سے متعلق حیران کن انکشافات، دھوکے باز قرار دے دیامصنوعی مٹھاس سے متعلق سائنس دانوں کا تشویشناک انکشاف! 32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کا لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز 

وینزویلا زلزلہ؛ 70 ہزار افراد اب بھی لاپتا ہیں؛ ہلاکتوں میں ہوشربا اضافے کا خدشہ

وینزویلا میں 24 جون کو یکے بعد دیگرے آنے والے دو طاقتور زلزلوں کے بعد ہونے والی تباہی کی صورتحال بدستور سنگین ہے اور لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا میں آنے والے زلزلے میں اب تک 1719 سے زیادہ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 5 ہزار سے زائد زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے جب کہ 70 ہزار کے قریب افراد تاحال لاپتا ہیں۔

تباہ کن زلزلے میں سیکڑوں رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ اسپتالوں میں زیر علاج افراد کی روزانہ کی بنیاد پر ہلاکت، ملبے سے لاشوں کا مسلسل ملنا اور 70 ہزار افراد کے لاپتا ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد میں ہوش ربا اضافے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق وینزویلا میں 24 جون کو پہلے 7.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے چند لمحوں بعد 7.5 شدت کا دوسرا اور زیادہ طاقتور جھٹکا محسوس کیا گیا تھا۔ ان پے در پے زلزلوں نے ملک کے شمالی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔

دارالحکومت کراکس سمیت متعدد شہروں میں عمارتیں، رہائشی مکانات اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ ساحلی شہر لا گوائیرا سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہے، جہاں کئی عمارتیں مکمل طور پر زمین بوس ہو گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں، تاہم بھاری مشینری کی کمی امدادی سرگرمیوں میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

متعدد ممالک کی امدادی ٹیمیں بھی وینزویلا پہنچ چکی ہیں اور مقامی اداروں کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

دوسری جانب متاثرہ علاقوں میں شہری اپنے لاپتا عزیزوں کی تلاش میں ملبہ ہٹانے اور امدادی سرگرمیوں میں رضاکارانہ طور پر شریک ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

newupload

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *