dailyreformer.pk
September 6, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکخضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاک

پاکستان اور دنیا بھر سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلیے آئندہ 6 ماہ فیصلہ کن قرار

پاکستان اور دنیا بھر سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلیے آئندہ 6 ماہ فیصلہ کن قرار

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق پاکستان اور دنیا بھر سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے آئندہ 6 ماہ فیصلہ کن  ہیں۔

گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو کے پولیو اوور سائٹ بورڈ کے اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (نیشنل ای او سی) میں انسدادِ پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔

اس اہم ملاقات کے دوران وفد کو ملک میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات، حکمت عملی اور حالیہ پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

نیشنل ای او سی کے مطابق وفد نے پاکستان کے انسدادِ پولیو پروگرام پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مسلسل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ وفد نے پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں حکومتِ پاکستان کی مؤثر قیادت اور مضبوط عزم کو بھی سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ آئندہ 6 ماہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے فیصلہ کن حیثیت رکھتے ہیں۔

وفد نے اس موقع پر پولیو وائرس کے خاتمے کی مہم کے ساتھ ساتھ معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ بچوں کو قابلِ انسداد بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے صحت عامہ کا نظام مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

دورے کے دوران پولیو اوور سائٹ بورڈ کے اراکین نے خواتین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز سے بھی ملاقات کی، ان کے حوصلہ افزا تجربات سنے اور ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کے لیے انجام دی جانے والی ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔

وفد نے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی غیر معمولی کاوشوں کو پولیو کے خاتمے کی جدوجہد میں کلیدی قرار دیتے ہوئے ان کے کردار کی بھرپور تعریف کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *