dailyreformer.pk
July 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر معاشی حملہ ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلینصیر آباد میں مبینہ تشدد سے 12 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحقآپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی تازہ کارروائیوں میں 9 خارجی دہشت گرد ہلاکایران کیخلاف کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کیلئے تیار ہیں، اسرائیلی وزیر دفاع’دھمال 4‘ میں آنجہانی ستیش کوشک کی واپسی نے مداحوں کو چونکا دیافیفا ورلڈکپ میں تاریخی کارکردگی، مصر کی فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبالشادی کے بعد ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی پہلی عوامی تقریب میں شرکت، تصاویر وائرلسام سانگ کا زیڈ فلِپ سیریز بند کرنے پر غورزیادہ کافی پینے والوں میں جگر کے امراض کا خطرہ کم، نئی تحقیق کے دلچسپ نتائج سامنے آگئےمنگی ڈیم حملے کے بعد بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری، 5 روز میں 79 دہشت گرد ہلاکپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر معاشی حملہ ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلینصیر آباد میں مبینہ تشدد سے 12 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحقآپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی تازہ کارروائیوں میں 9 خارجی دہشت گرد ہلاکایران کیخلاف کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کیلئے تیار ہیں، اسرائیلی وزیر دفاع’دھمال 4‘ میں آنجہانی ستیش کوشک کی واپسی نے مداحوں کو چونکا دیافیفا ورلڈکپ میں تاریخی کارکردگی، مصر کی فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبالشادی کے بعد ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی پہلی عوامی تقریب میں شرکت، تصاویر وائرلسام سانگ کا زیڈ فلِپ سیریز بند کرنے پر غورزیادہ کافی پینے والوں میں جگر کے امراض کا خطرہ کم، نئی تحقیق کے دلچسپ نتائج سامنے آگئےمنگی ڈیم حملے کے بعد بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری، 5 روز میں 79 دہشت گرد ہلاک

شادی کے بعد ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی پہلی عوامی تقریب میں شرکت، تصاویر وائرل

شادی کے بعد ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی پہلی عوامی تقریب میں شرکت، تصاویر وائرل

امریکی پاپ موسیقی کی سپر اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور معروف فٹ بال کھلاڑی ٹریوس کیلسی شادی کے بعد پہلی مرتبہ عوامی سطح پر ایک ساتھ دکھائی دیے، جہاں ان کی موجودگی نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔ دونوں کی تازہ تصاویر سامنے آتے ہی مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ معروف جوڑا 10 جولائی کو ٹریوس کیلسی کے سابق ساتھی اور کنساس سٹی چیفس کے کھلاڑی جوجو اسمتھ شوسٹر اور فٹنس انفلوئنسر لورا کروک کی شادی کی تقریب میں شریک ہوا۔ ہنی مون سے واپسی کے فوراً بعد کسی عوامی تقریب میں ان کی یہ پہلی مشترکہ شرکت تھی، جسے مداحوں نے خاصی دلچسپی سے دیکھا۔

تقریب میں ٹیلر سوئفٹ نے گلابی رنگ کا خوبصورت بغیر آستینوں والا گاؤن زیب تن کیا، جبکہ ان کی روایتی سرخ لپ اسٹک نے ان کی شخصیت کو مزید نکھار دیا۔ دوسری جانب ٹریوس کیلسی کلاسک سیاہ سوٹ میں ملبوس نظر آئے۔ دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے تقریب میں داخل ہوئے اور ہر لمحہ ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار انداز میں دکھائی دیے۔ تصاویر میں ان کی شادی کی انگوٹھیاں بھی نمایاں طور پر دیکھی جا سکتی تھیں، جبکہ تقریب کے دوران انہوں نے دلہا دلہن کو مبارک باد پیش کی اور زیادہ تر وقت ایک ساتھ بیٹھے رہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شادی کے بعد ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے امریکا کے مشہور سیاحتی مقام ییلو اسٹون کے ایک پرتعیش ریزورٹ میں اپنا ہنی مون گزارا، جہاں سے واپسی کے بعد انہوں نے اس شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

یاد رہے کہ رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی 3 جولائی کو نیویارک کے معروف میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ایک نجی تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ شادی کی تقریب کے لیے مقام کو ایک دلکش خفیہ باغ کی طرز پر سجایا گیا تھا، جبکہ اس میں ہالی ووڈ، موسیقی اور کھیلوں کی دنیا سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات سمیت تقریباً ایک ہزار مہمان شریک ہوئے تھے۔ تقریب کے بعد اسٹیڈیم کے باہر نصب بڑی ڈیجیٹل اسکرینوں پر بھی ان کی شادی کا اعلان کیا گیا تھا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *