dailyreformer.pk
June 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر سخت ایکشن، 23 ڈاکٹر معطل، 25 افسران کو شوکاز نوٹسزآئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت اہم نکات سامنے آگئےایران پر آج شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے؛ ٹرمپفیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب سے قبل میکسیکو میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئےمیکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکترومانوی اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس گزر گئےواٹس ایپ کی اسٹیٹس سے متعلق اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاریدماغ کی مہلک رسولیوں کی تشخیص کیلئے جدید نظام تیارعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تربت میں جدید ترین ایف سی اسپتال تیار کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی صحت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیںکوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر سخت ایکشن، 23 ڈاکٹر معطل، 25 افسران کو شوکاز نوٹسزآئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت اہم نکات سامنے آگئےایران پر آج شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے؛ ٹرمپفیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب سے قبل میکسیکو میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئےمیکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکترومانوی اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس گزر گئےواٹس ایپ کی اسٹیٹس سے متعلق اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاریدماغ کی مہلک رسولیوں کی تشخیص کیلئے جدید نظام تیارعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تربت میں جدید ترین ایف سی اسپتال تیار کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی صحت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی؛ امریکی وزیر خزانہ نے خوش خبری سنا دی

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر کھل کر گفتگو کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اعلیٰ وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے اپنے ہم منصب شی جنپنگ سے ملاقات کی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرا کا حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہونا چاہیے۔

اسی دوران امریکی وزیر خزانہ نے سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ تیل کی ترسیل میں تعطل ہوتا رہتا ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش بھی عارضی معاملہ ہے جس سے قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ چین آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانے کے لیے کردار ادا کرے گا کیونکہ چینی معیشت بڑی حد تک خلیجی تیل پر انحصار کرتی ہے۔

تاہم انھوں نے اس امکان کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ آنے والے مہینوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بہت تیزی کے ساتھ نیچے آ جائیں گی کیوں کہ ترسیل میں یہ بگاڑ بھی عارضی ہے۔

اسکاٹ بیسنٹ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ریکارڈ سطح پر تیل پیدا کر رہا ہے اور ہم مسلسل پمپنگ جاری رکھیں گے جس کے نتیجے میں توانائی کی قیمتوں اور مہنگائی دونوں میں کمی آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی منڈی میں موجود بے یقینی عارضی ہے اور جیسے ہی سپلائی کے راستے معمول پر آئیں گے۔ قیمتوں میں دباؤ کم ہونا شروع ہو جائے گا۔ 

خیال رہے کہ فروری کے آخر میں اسرائیلی اور امریکی حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد سے آبنائے ہرمز کو بند کر رکھا ہے جہاں سے دنیا کو تیل ترسیل کی جاتی ہے۔

اس وجہ سے پیٹرول کی قلت پیدا ہوئی اور قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ اس وقت بھی عالمی معیار برینٹ کروڈ کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے زائد پر برقرار ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

newupload

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *