سابق پاکستانی کپتان اور بیٹنگ ہیڈ کوچ محمد یوسف نے پاکستانی کرکٹرز کی تکنیک پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند سال قبل بابراعظم اور دیگر کھلاڑیوں کی تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کر دی گئی تھی، تاہم بعض نام نہاد کوچز نے انہیں ان مسائل پر کام کرنے کی اجازت نہیں دی۔سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر محمد یوسف نے کہا کہ ان کوچز کی ناکامی نے پاکستان کرکٹ کو موجودہ زوال تک پہنچانے میں کردار ادا کیا، ایسے کوچز کھیل کے لیے زہر ہیں، ان میں وژن کی کمی ہے، یہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی غلط رہنمائی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی کرکٹرز نے یہ سیکھنے کی کوشش نہ کی کہ کس کی بات سننی ہے تو ان کے کیریئر توقع سے کہیں پہلے ختم ہو سکتے ہیں۔’نام نہاد کوچز کھیل کے لیے زہر ہیں‘، محمد یوسف کی قومی کرکٹرز کی تکنیک پر کڑی تنقید

Leave a Reply