dailyreformer.pk
June 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر سخت ایکشن، 23 ڈاکٹر معطل، 25 افسران کو شوکاز نوٹسزآئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت اہم نکات سامنے آگئےایران پر آج شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے؛ ٹرمپفیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب سے قبل میکسیکو میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئےمیکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکترومانوی اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس گزر گئےواٹس ایپ کی اسٹیٹس سے متعلق اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاریدماغ کی مہلک رسولیوں کی تشخیص کیلئے جدید نظام تیارعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تربت میں جدید ترین ایف سی اسپتال تیار کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی صحت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیںکوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر سخت ایکشن، 23 ڈاکٹر معطل، 25 افسران کو شوکاز نوٹسزآئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت اہم نکات سامنے آگئےایران پر آج شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے؛ ٹرمپفیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب سے قبل میکسیکو میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئےمیکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکترومانوی اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس گزر گئےواٹس ایپ کی اسٹیٹس سے متعلق اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاریدماغ کی مہلک رسولیوں کی تشخیص کیلئے جدید نظام تیارعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تربت میں جدید ترین ایف سی اسپتال تیار کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی صحت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں

مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات پر بہن نے اصل حقیقت بتادی

اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات اور ان سے جڑے معاملات پر ان کی بہن رِمشا اقبال نے اہم انکشافات کرتے ہوئے حقیقت واضح کر دی ہے۔ 

مومنہ اقبال حالیہ دنوں میں نہ صرف اپنی شادی بلکہ ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے ساتھ مبینہ ہراسانی کیس کے باعث بھی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، جبکہ ان کے شوہر محمد حمزہ حبیب کے ساتھ ان کی شادی سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ اس معاملے میں مومنہ کی قانونی نمائندگی بھی ان کی بہن رِمشا اقبال کر رہی ہیں۔

رِمشا اقبال نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد وہ مطمئن ہیں کیونکہ یہ کیس مضبوط شواہد کی بنیاد پر آگے بڑھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم کے پاس مومنہ کی کوئی ذاتی یا نجی ویڈیوز موجود نہیں ہیں، بلکہ وہ صرف اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیوز بنا کر انہیں وائرل کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔

شادی کی تقریبات کے حوالے سے پھیلنے والی مختلف چہ مگوئیوں پر وضاحت دیتے ہوئے رِمشا اقبال نے کہا کہ تمام تقریبات دراصل نکاح کی خوشی میں منعقد کی گئی تھیں۔ 

ان کے مطابق مومنہ کا رخصتی کا عمل ابھی نہیں ہوا اور یہ تقریب ممکنہ طور پر نومبر یا دسمبر میں منعقد کی جائے گی۔ رِمشا نے واضح کیا کہ موجودہ تمام تقریبات صرف نکاح کی خوشی کے طور پر کی گئیں جبکہ کیس کے دباؤ کے باعث مومنہ ایک مشکل ذہنی کیفیت سے بھی گزریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

newupload

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *