dailyreformer.pk
September 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکخضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاک

روس کے فوجی سیٹلائٹس کی خلا میں پُراسرار حرکت

خلا میں روس کے دو فوجی سیٹلائٹس پُر اسرار انداز میں حرکت کرتے پائے گئے۔

ماہرینِ فلکیات نے روس کے دو فوجی سیٹلائٹس کو خلا میں ایک دوسرے کے انتہائی قریب آتے دیکھا، جہاں دونوں کے درمیان فاصلہ صرف 3 میٹر رہ گیا اور یہ پراسرار حرکت دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

کوس موس 2581 اور کوس موس 2583 نامی یہ سیٹلائٹس (جنہیں فروری 2025 میں روسی خلائی ادارے روس کوس موس نے خلا میں بھیجا تھا) گزشتہ ہفتے تقریباً 585 کلومیٹر کی بلندی پر مدار میں گردش کرتے ہوئے آمنے سامنے آ گئے۔

اس واقعے پر امریکا کی خلائی نگرانی کی کمپنی کومسپوک (COMSPOC) نے نظر رکھی، جس کے بعد خلائی جاسوسی اور مدار میں ممکنہ تصادم کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

کومسپوک نے سوشل پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اس ہفتے نے روسی سیٹلائٹس کے درمیان ایک نہایت پیچیدہ اور غیرمعمولی قربت والا واقعہ رونما ہوا۔

کمپنی کے مطابق یہ محض اتفاقیہ گزر نہیں تھا کوسموس 2583 نے کئی بار نہایت باریک اور درست انداز میں حرکتیں کیں تاکہ دونوں سیٹلائٹس ایک دوسرے کے اتنے قریب رہ سکیں۔ روس جو بھی آزما رہا ہے، وہ انتہائی جدید اور پیچیدہ ٹیکنالوجی معلوم ہوتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *