dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

چیونگ گم دل کی صحت کے لیے مفید؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے چقندر، پالک یا کیل جیسی سبزیاں کھانے کے بعد ببل گم چبانا بلڈ پریشر کم کرنے اور دل کو محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے۔

پتوں والی سبزیاں اور جڑ والی سبزیاں نائٹریٹس سے بھرپور ہوتی ہیں، جو دل کی صحت کے لیے نہایت مفید سمجھی جاتی ہیں۔ یہ نائٹریٹس جسم میں ایک ایسا عمل شروع کرتے ہیں جو خون کی نالیوں کو پھیلاتا ہے، خون کی روانی بہتر بناتا ہے اور پٹھوں کو توانائی زیادہ مؤثر انداز میں پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ عمل بلڈ پریشر کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے، جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج (اسٹروک) جیسے جان لیوا خطرات میں بڑی حد تک کمی آ سکتی ہے۔

تاہم اس فائدے کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ نائٹریٹ ایک اور کیمیکل نائٹرائٹ میں تبدیل ہو، اور یہ کام منہ میں موجود مخصوص بیکٹیریا انجام دیتے ہیں۔

کنگز کالج لندن اور یونیورسٹی آف ریڈنگ کے سائنس دان اس تبدیلی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے طریقے تلاش کر رہے تھے۔ تحقیق کے دوران انہوں نے دریافت کیا کہ میٹھی (شوگر والی) چیونگ گم اس عمل کو بہتر بنا سکتی ہے۔

دل اور خون کی نالیوں کے ماہر اینڈریو ویب نے کہا کہ ہم نے پہلے یہ دیکھا تھا کہ جب گریپ فروٹ جوس کو چقندر کے جوس کے ساتھ پیا جائے تو تھوک کی تیزابیت کم ہو جاتی ہے جس سے نائٹریٹ کا نائٹرائٹ میں تبدیل ہونا متاثر ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی لیے ہم نے یہ جانچنے کا فیصلہ کیا کہ اگر تھوک کی تیزابیت بڑھائی جائے تو کیا نائٹریٹ سے نائٹرائٹ بننے کا عمل مزید تیز ہو سکتا ہے۔

تحقیق میں رضاکاروں کو چقندر کے جوس کا ایک شاٹ پلانے کے بعد کئی گھنٹوں تک چیونگ گم چبانے کو کہا گیا۔ کچھ افراد کو زیادہ شوگر کی مقدار اولی جیونگ گم دی گئی جبکہ دوسروں کو دی جانے والی چیونگ گم شوگر فری تھی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *