dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

سنیتا کے ’گولی مارنے‘ والے بیان پر گووندا نے دلچسپ جواب دے دیا

سنیتا کے ’گولی مارنے‘ والے بیان پر گووندا نے دلچسپ جواب دے دیا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا نے اپنی اہلیہ سنیتا آہوجا کے خود کو گولی مارنے والے ایک پرانے بیان پر نہایت دلچسپ انداز میں ردِعمل دیتے ہوئے حاضرین کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا۔ ایک ریئلٹی شو میں شرکت کے دوران انہوں نے اپنی مخصوص مزاحیہ اندازِ گفتگو سے محفل کا رنگ جما دیا۔

شو کے پرومو میں گووندا کی آمد پر میزبان فرح خان اور رتیش دیش مکھ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ گفتگو کے دوران اداکار نے ہنستے ہوئے کہا کہ لوگ صرف وہ لاک اپ دیکھتے ہیں جو سامنے ہوتے ہیں، لیکن کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو دکھائی نہیں دیتے، اور وہ ابھی انہی ’’لاک اپس‘‘ سے نکل کر آئے ہیں۔

اسی دوران فرح خان نے سنیتا آہوجا کے اس بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے مذاقاً کہا تھا کہ اگر موقع ملتا تو وہ گووندا کو سینے پر گولی مار دیتیں۔ اس پر گووندا نے بھی فوراً مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا، ’’میں تو جیب میں گولی رکھ کر آیا ہوں، جب وہ سینے پر مارنا چاہتی تھیں تو لیجیے، اب مار دیجیے۔‘‘ ان کا یہ جواب سن کر شو میں موجود تمام افراد ہنس پڑے۔

یاد رہے کہ سنیتا آہوجا نے اسی پروگرام میں اپنی ازدواجی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ شادی کے دوران انہیں کئی مشکل مراحل سے گزرنا پڑا، تاہم محبت اور رشتے کی مضبوطی نے انہیں ہر آزمائش کا سامنا کرنے کا حوصلہ دیا۔ انہوں نے گووندا کے ماضی میں پیش آنے والے حادثاتی فائرنگ کے واقعے کا ذکر بھی ہلکے پھلکے انداز میں کیا تھا، جس کے بعد ان کا بیان سوشل میڈیا پر خوب زیرِ بحث آیا۔

واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا نے 1987 میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے، ٹینا آہوجا اور یش وردھن آہوجا، بھی شوبز کی دنیا سے وابستہ ہیں، جبکہ یہ جوڑی بالی ووڈ کی طویل عرصے سے قائم رہنے والی معروف ازدواجی شخصیات میں شمار کی جاتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *