dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
جون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروع

سائنس دانوں کا کافی سے متعلق اہم انکشاف!

سائنس دانوں کا کافی سے متعلق اہم انکشاف!

نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کافی صرف توانائی فراہم کرنے والا مشروب ہی نہیں بلکہ صحت مند بڑھاپے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کی تحقیق جو جرنل نیوٹرینٹس میں شائع ہوئی، میں بتایا گیا کہ کافی میں موجود بعض قدرتی مرکبات جسم میں این آر 4 اے 1 نامی ریسیپٹر کو متحرک کر سکتے ہیں۔

محققین کے مطابق یہ ریسیپٹر جسم میں تناؤ کے ردِعمل، سوزش، میٹابولزم اور ٹشوز کی مرمت جیسے اہم حیاتیاتی عمل میں کردار ادا کرتا ہے، جو صحت مند عمر رسیدگی سے تعلق رکھتے ہیں۔

تحقیق میں شامل سائنس دان رابرٹ ایس چیپکن نے کہا کہ کافی دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر استعمال کی جاتی ہے اور اس کے صحت پر مثبت اثرات پہلے ہی مختلف مطالعات میں سامنے آ چکے ہیں، جن کی نوعیت بحیرہ روم کی غذا کے فوائد سے ملتی جلتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ماضی کی تحقیقات کافی کے استعمال کو متعدد دائمی بیماریوں کے کم خطرے سے جوڑ چکی ہیں جبکہ نئی تحقیق ان فوائد کے ممکنہ حیاتیاتی سبب کی وضاحت کرتی ہے۔

البتہ محققین نے واضح کیا کہ مزید تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کافی کے یہ اثرات انسانوں میں کس حد تک اور کن مقداروں میں نمایاں ہوتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *