dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

آرتھرائٹس میں مبتلا ہزاروں افراد کس خطرناک بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں؟

آرتھرائٹس میں مبتلا ہزاروں افراد کس خطرناک بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں؟

نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ رمیٹیوڈ آرتھرائٹس کے ہزاروں مریض ایک ایسی خطرناک پھیپھڑوں کی بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں، جس کی بروقت تشخیص نہ ہونے کی صورت میں سنگین پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رمیٹیوڈ آرتھرائٹس ایک خودکار مدافعتی (آٹو امیون) بیماری ہے، جو عموماً جوڑوں میں درد، سوجن اور اکڑاؤ کا باعث بنتی ہے۔ تاہم۔ نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ بیماری پھیپھڑوں کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق بعض مریض رمیٹیوڈ آرتھرائٹس سے وابستہ انٹرسٹیشل لنگ ڈیزیز میں مبتلا ہو جاتے ہیں جس کے نتیجے میں پھیپھڑوں میں سوزش اور داغ پڑنے لگتے ہیں، جس سے سانس لینے میں شدید دشواری پیش آ سکتی ہے۔

طبی جریدے دی لانسیٹ ریسپائریٹری میڈیسن میں شائع ہونے والی بین الاقوامی ماہرین کی رپورٹ میں اس بیماری کے خطرے سے متعلق اہم عوامل کی نشاندہی کی گئی ہے۔

تحقیق کے مرکزی مصنف اور نیشنل جیوش ہیلتھ کے انٹرسٹیشل لنگ ڈیزیز پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جوشوا سولومن کے مطابق رمیٹیوڈ آرتھرائٹس صرف جوڑوں تک محدود نہیں رہتی بلکہ یہ پھیپھڑوں کو بھی متاثر کر سکتی ہے، جس سے مریض کی صحت اور معیارِ زندگی بری طرح متاثر ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رمیٹیوڈ آرتھرائٹس کے ہر چھ میں سے ایک مریض میں پھیپھڑوں کی کسی نہ کسی قسم کی خرابی پیدا ہو سکتی ہے، جبکہ ہر دس میں سے ایک مریض آر اے-آئی ایل ڈی کا شکار ہو جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس بیماری کی بروقت تشخیص ہو جائے تو سوزش کم کرنے، پھیپھڑوں میں داغ بننے کے عمل کو سست کرنے اور سانس کی صلاحیت برقرار رکھنے والی ادویات کے ذریعے اس کا مؤثر علاج ممکن ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *