dailyreformer.pk
October 19, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
کوئٹہ کی پلوشہ شہزادی نے معذوری کے باوجود وکالت میں کامیابی حاصل کرلیخضدار میں 5.9 شدت کا زلزلہ، ایک شخص جاں بحقوزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا قومی سلامتی پر اہم بیانپاک ایران سرحد پر تجارتی سرگرمیاں عارضی طور پر معطلبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے تین آپریشنز، 8 دہشت گرد ہلاکTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےکوئٹہ کی پلوشہ شہزادی نے معذوری کے باوجود وکالت میں کامیابی حاصل کرلیخضدار میں 5.9 شدت کا زلزلہ، ایک شخص جاں بحقوزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا قومی سلامتی پر اہم بیانپاک ایران سرحد پر تجارتی سرگرمیاں عارضی طور پر معطلبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے تین آپریشنز، 8 دہشت گرد ہلاکTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبے

میڈیکل کالجز میں داخلوں کا امتحان (ایم ڈی کیٹ) 20 ستمبر کو ہوگا

میڈیکل کالجز میں داخلوں کا امتحان (ایم ڈی کیٹ) 20 ستمبر کو ہوگا

کراچی: 

 میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2026 کا انعقاد 20 ستمبر اتوار کو ہوگا۔ 

سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروسز کے مطابق سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026 سیبا ٹیسٹنگ سروسز کے تحت منعقد کیا جاٸے گا، کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی میں امتحانی مراکز بنائے جائیں گے۔

حیدرآباد، جامشورو، لاڑکانہ، سکھر، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد اور اسلام آباد میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے جائیں گے۔

حیدرآباد میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان پبلک اسکول، لطیف آباد میں ہوگا، جامشورو میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز میں ہوگا۔

میرپورخاص میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان میر شیر محمد ٹالپور پبلک اسکول میں ہوگا، لاڑکانہ میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان پولیس ٹریننگ اسکول گراؤنڈ، واگن روڈ میں ہوگا۔

شہید بینظیرآباد میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان قائدِ عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  میں ہوگا، سکھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان آئی بی اے پبلک اسکول اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر ہوگا۔

اسلام آباد منتقل ہونے والے سندھ کے رہائشیوں کا امتحان  ٹیسٹ سینٹر پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں منعقد ہوگا۔

سیبا ٹیسٹنگ سروسز کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا دورانیہ 3 گھنٹے ہوگا، امیدوار مقررہ رپورٹنگ وقت پر امتحانی مراکز پہنچیں، امتحان مکمل ہونے سے قبل کسی امیدوار کو امتحانی ہال سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تمام امتحانی مراکز پر والدین کے لیے علیحدہ انتظار گاہیں قائم کی جائیں گی، امتحانی ہال میں امیدواروں کو ضروری اسٹیشنری اور صاف پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *