dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
جون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروع

شاہد آفریدی کی مداح کو دھکا دینے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

شاہد آفریدی کی مداح کو دھکا دینے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے، اس بار وجہ ایک وائرل ویڈیو ہے جس میں انہیں ایک مداح کے ساتھ مبینہ طور پر سخت رویہ اختیار کرتے دیکھا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی سیکیورٹی حصار میں ایک اسٹیڈیم سے باہر آ رہے ہوتے ہیں کہ اسی دوران ایک مداح ان کے قریب آنے کی کوشش کرتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  شاہد آفریدی مداح کو پیچھے ہٹانے کے لیے ہاتھ سے دھکا دیتے ہیں  اور پھر غصے کے انداز میں اس کی جانب بڑھتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے شاہد آفریدی کے رویے کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے  معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔

تاہم کئی صارفین نے سابق کپتان کا دفاع بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وائرل ہونے والا کلپ مختصر ہے اور مکمل واقعہ سامنے آئے بغیر کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا درست نہیں۔

تاحال شاہد آفریدی کی جانب سے اس وائرل ویڈیو یا اس پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *