dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
جون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروع

کام سے گھر آکر روتا تھا، عامر خان نے کیریئر کی ابتدائی مشکلات سے پردہ اٹھادیا

کام سے گھر آکر روتا تھا، عامر خان نے کیریئر کی ابتدائی مشکلات سے پردہ اٹھادیا

بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنے فلمی کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں پیش آنے والی مشکلات سے پردہ اٹھادیا۔

عامر خان نے لندن فلم فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس دور میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہے اور اکثر کام سے واپس آکر گھر پر روتے تھے، 1988 میں فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ سے ڈیبیو کرنے کے بعد انہیں راتوں رات شہرت تو مل گئی مگر عملی طور پر حالات اتنے آسان نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بڑی ہٹ فلم دینے کے باوجود انہیں بڑے فلم سازوں اور ہدایت کاروں کی جانب سے وہ پذیرائی نہیں ملی جس کی انہیں توقع تھی۔ عامر خان کے مطابق جن ہدایت کاروں کے ساتھ وہ کام کرنا چاہتے تھے، انہوں نے کبھی ان سے رابطہ نہیں کیا جس کے باعث وہ خود کو غیر یقینی صورتحال میں محسوس کرتے رہے۔

اداکار نے بتایا کہ اسی دباؤ کے تحت انہوں نے ایک وقت میں 8 سے 10 فلمیں سائن کر لیں جن میں زیادہ تر نئے ہدایت کاروں کے پراجیکٹس شامل تھے۔ تاہم چند ہی مہینوں میں انہیں اندازہ ہو گیا کہ یہ فیصلہ غلط تھا، لیکن انہوں نے اپنے وعدے نبھاتے ہوئے تمام فلمیں مکمل کیں۔

عامر خان کے مطابق جب یہ فلمیں ریلیز ہوئیں تو ایک کے بعد ایک ناکام ہوتی چلی گئیں، جس کے بعد ان پر ’ون فلم ونڈر‘ کا لیبل لگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر نئی فلم کے ساتھ وہ خود کو مزید مشکل میں پھنسا محسوس کرتے تھے اور اپنے کام سے بالکل مطمئن نہیں تھے، یہی وجہ تھی کہ وہ اکثر گھر آکر روتے تھے کیونکہ یہ وہ راستہ نہیں تھا جس کا انہوں نے خواب دیکھا تھا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *