dailyreformer.pk
November 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاجبلوچستان اور سندھ کے لیے موسمِ سرما میں گیس کی فراہمی کا شیڈول جاریکوئٹہ بائی پاس کا 86 فیصد اور آواران ہوشاب شاہراہ کا 64 فیصد کام مکملبلوچستان کے ڈیم منصوبوں کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ، سینیٹ کمیٹی کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعلیٰ کی اہم ہدایاتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کو جدید بنانے کا فیصلہبلوچستان میں اکتوبر کے دوران 51 کھلی کچہریاں، 686 عوامی شکایات موصولبلوچستان کے 31 اضلاع میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدفبلوچستان میں پائیدار ترقی کے 4 ہزار 63 منصوبوں کی منظوری، 2 ہزار 181 زیرِ تکمیلبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاجبلوچستان اور سندھ کے لیے موسمِ سرما میں گیس کی فراہمی کا شیڈول جاریکوئٹہ بائی پاس کا 86 فیصد اور آواران ہوشاب شاہراہ کا 64 فیصد کام مکملبلوچستان کے ڈیم منصوبوں کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ، سینیٹ کمیٹی کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعلیٰ کی اہم ہدایاتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کو جدید بنانے کا فیصلہبلوچستان میں اکتوبر کے دوران 51 کھلی کچہریاں، 686 عوامی شکایات موصولبلوچستان کے 31 اضلاع میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدفبلوچستان میں پائیدار ترقی کے 4 ہزار 63 منصوبوں کی منظوری، 2 ہزار 181 زیرِ تکمیل

شام میں سابق صدر کو بھائی سمیت سزائے موت سنادی گئی

شام میں سابق صدر کو بھائی سمیت سزائے موت سنادی گئی

شام میں سابق صدر بشار الاسد اور اُن کے بھائی کو انسانیت کیخلاف جرائم پر سزائے موت سنادی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کی ایک عدالت نے معزول شامی صدر بشار الاسد اور ان کے چھوٹے بھائی کو شام کے 14 سالہ تنازعے کے دوران انسانیت کے خلاف اور جنگی جرائم کے الزام میں سابق صدر کی غیر حاضری میں موت کی سزا سنائی۔

دمشق کی فوجداری عدالت میں اسد خاندان کے پانچ عشروں پر مشتمل اقتدار کے ختم ہونے کے 20 ماہ بعد خاندان کیخلاف یہ پہلی سزائیں ہیں۔

سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر ہونے والے عدالتی اجلاس کے دوران جج فخرالدین العریان نے کہا کہ بشار الاسد نے ریاستی ایجنسیوں کو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے لیے استعمال کیا۔

واضح رہے کہ اسی مقدمے میں بشار الاسد کے ماموں عاطف نجیب کو بھی سزائے موت سنائی گئی تھی جسے جنوبی صوبے درعا میں کریک ڈاؤن کی نگرانی کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا جو بغاوت اور بعد میں خانہ جنگی کا باعث بنا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *