dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈ

فضائی آلودگی آپ کی دماغی قوت کو کمزور کر رہی ہے: تحقیق

ایک نئی تحقیق کے مطابق جنگلاتی آگ، فوسل فیول سے چلنے والے پاور پلانٹس، مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ڈیٹا سینٹرز اور زیادہ ایندھن خرچ کرنے والی گاڑیوں سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی نہ صرف ماحول بلکہ انسانی دماغ کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔

بدھ کے روز یو سی ڈیوس ہیلتھ اور صحت کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کائزر پرمینینٹے کے محققین نے بتایا کہ جن افراد نے تقریباً 20 برس تک فضا میں موجود انتہائی باریک آلودہ ذرات کی زیادہ مقدار کا سامنا کیا، ان کی یادداشت پرکھنے کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹ میں کارکردگی نمایاں طور پر کم رہی۔

ان ٹیسٹ میں لوگوں سے حقائق، الفاظ اور عمومی معلومات یاد رکھنے سے متعلق سوالات پوچھے گئے تھے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ زیادہ آلودگی کے شکار افراد کی کارکردگی ان لوگوں کے مقابلے میں کمزور تھی جو نسبتاً صاف فضا میں رہے۔

محققین کے مطابق یہ اثرات تقریباً 10 سال کی قدرتی عمر رسیدگی کے برابر تھے اور خاص طور پر ’سیمینٹک میموری‘ کو متاثر کرتے ہیں، جو روزمرہ زندگی میں معلومات، الفاظ اور مفہوم کو یاد رکھنے کی صلاحیت کا نام ہے۔

تحقیق کی سینئر مصنفہ اور یو سی ڈیوس ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ہیلتھ سائنسز کی ایسوسی ایٹ پروفیسر کیتھرین کونلون کا اس متعلق کہنا تھا کہ سیمینٹک میموری مؤثر گفتگو، بات کو سمجھنے اور روزمرہ زندگی کے معمولات کو کامیابی سے انجام دینے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *