dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
جون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروع

’فلاپ قرار دے کر فلم سے نکالا گیا‘، جاوید شیخ کریئر کے تلخ دن یاد کر کے افسردہ ہو گئے

’فلاپ قرار دے کر فلم سے نکالا گیا‘، جاوید شیخ کریئر کے تلخ دن یاد کر کے افسردہ ہو گئے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے کیریئر کے ایک مشکل دور کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ایک فلاپ فلم کے بعد انہیں ایک نئی فلم سے نکال کر اداکار فیصل رحمان کو کاسٹ کر لیا گیا تھا۔

جاوید شیخ نے واسے چوہدری کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک نئی فلم میں کام کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار تھے مگر فلم سازوں نے انہیں فون کر کے بتایا کہ ڈسٹری بیوٹر انہیں فلاپ اداکار سمجھتا ہے، اس لیے ان کی جگہ فیصل رحمان کو منتخب کر لیا گیا ہے۔

جاوید شیخ نے کہا کہ یہ سن کر وہ بہت دکھی ہوئے اور رو پڑے۔ اس واقعے کے بعد انہیں چند برس تک سخت جدوجہد کرنا پڑی لیکن بعد ازاں وہ دوبارہ کامیابی کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ بعد میں وہی فلم ساز دوبارہ ان کے پاس فلم کی پیشکش لے کر آئے مگر انہوں نے دل میں کوئی رنجش نہیں رکھی اور پیشکش قبول کر لی۔

جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ زندگی میں مشکل وقت ضرور آتا ہے، لیکن محنت اور ثابت قدمی کے ساتھ دوبارہ کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *